انٹرمیڈیٹ پاس طلبا کیلئے خوشخبری


کراچی: ناظم امتحانات نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام سرکاری ڈگری کالجز کی نشستوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کراچی کے انٹر پاس تمام طلبا کے لیے خوشخبری سنا دی گئی۔ جامعہ کراچی سے منسلک کالجز کے ڈگری پروگرام میں 25 فیصد سیٹوں کا اضافہ کر دیا گیا۔

ناظم امتحانات کے مطابق سیٹوں میں اضافے کا فیصلہ طلبا کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے جبکہ انٹر میڈیٹ امتحانات میں ڈگری کلاسز کی سیٹیں پُر ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ملک کا پہلا انٹر ایکٹو سائنس سینٹر قائم

انہوں نے کہا کہ سیٹوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق جامعہ کراچی سے منسلک تمام کالجز پر ہو گا۔

جامعہ کراچی نے کالجز کے ڈگری پروگرام میں 25 فیصد سیٹوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


متعلقہ خبریں