انٹرویوز نہیں، نوٹیفکیشن ہوجائے گا، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انٹرویوز نہیں بلکہ نوٹیفکیشن ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کسی کے انٹرویوز کے بات نہیں ہوئی اور وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب ٹھیک ہو گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے صحافی نے سوال کیا کہ شیخ صاحب انٹرویوز ہوں گے ؟ جس پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ جلد نوٹیفکیشن ہو جائے گا۔ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے کبھی نہ تھے جتنے آج ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے اور وزیر اعظم کے آرمی چیف سے بہت اچھے تعلقات ہیں، آرمی چیف نےسول حکومت کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد ہوجائے گی، فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کر دی جائے گی۔ اس سے متعلق تمام معاملات طے پا چکے ہیں۔

افغانستان کی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ اس وقت میں افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، افغانستان کے لیے ویزا آسان کردیا ہے اور تجارت کو بڑھایا جا رہا ہے۔ چاہتے ہیں کہ دنیا بھی افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔


متعلقہ خبریں