کراچی اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی: حکومت نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

کراچی : رواں سال اسٹریٹ کرمنلز نے 60شہریوں کی جان لے لی

ہم نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد اور سکھر سمیت دیگر علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے ہوگا۔

کراچی: ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت

اس بار بھی 12 سال سے کم عمر بچوں، خواتین، بزرگوں، صحافیوں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں، اداروں کو ڈبل سواری پر پابندی سے مستشنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج 8 ربیع الاول کو کراچی سمیت مختلف علاقوں میں ظہر کے بعد چپ تعزیے کا جلوس برآمد ہوگا جو روایتی راستوں پر ہوتا ہوا اپنے مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔

کراچی: ملک کا پہلا انٹر ایکٹو سائنس سینٹر قائم

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جس کے تحت جلوس کی گزر گاہوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا جائے گا جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی تعینات ہوں گے۔


متعلقہ خبریں