کچھ حسرتیں ایسی ہوتی ہیں جو حسرتیں ہی رہ جاتی ہیں، وزیر خارجہ

کچھ حسرتیں ایسی ہوتی ہیں جو حسرتیں ہی رہ جاتی ہیں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ حسرتیں ایسی ہوتی ہیں جو حسرتیں ہی رہ جاتی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کچھ خواہشیں ایسی ہوتی ہیں کہ ہر خواہش پر دم نکلے لیکن ایسی خواہشیں پوری نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اہم قانون سازی ہو سکتی ہے تاہم آج  پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: معاملات طے پا چکے، آج جیسے سول ملٹری تعلقات پہلے کبھی نہ تھے: فواد چودھری

اس سے قبل شیخ رشید احمد نے کہا کہ انٹرویوز نہیں بلکہ نوٹیفکیشن ہو جائے گا۔ کسی کے انٹرویوز کے بات نہیں ہوئی اور وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب ٹھیک ہو گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے صحافی نے سوال کیا کہ شیخ صاحب انٹرویوز ہوں گے ؟ جس پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جلد نوٹیفکیشن ہو جائے گا۔ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔


متعلقہ خبریں