آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں کارروائیاں


راولپنڈی: پاکستان رینجرز نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان سے تین مشتبہ دہشتگرد گرفتار کرلیے ہیں۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

بلوچستان کے علاقے ٹوبہ نوخانی ، ڈیرہ مراد جمالی ، اچ ، سنجسیلا اور چبدار میں کارروائی کے دوران بارودی سرنگیں، مواصلاتی آلات سمیت ڈیٹو نیٹرز اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود  برآمد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں