بچوں کی خودکشیوں میں ریکارڈ اضافہ


ٹوکیو: جاپان میں بچوں کی خودکشیوں میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں گزشتہ 40 برس کے دوران بچوں کی خودکشیوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ جاپان کی وزارت تعلیم کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق سال 2021 میں پرائمری اور ہائی اسکول کے 415 بچوں نے خودکشی کی اور گزشتہ برس کے مقابلے میں یہ اضافہ زیادہ ہے کیونکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس ایک سو زیادہ خودکشیاں ہوئی ہیں۔

2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد بچوں کی خودکشیوں میں اضافہ سامنے اور کورونا وائرس کی وجہ سے پریشانی کے تحت مردوں کے مقابلے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے خودکشی کی۔

یہ بھی پڑھیں: حجاب نہ پہننے پر خاتون پر تشدد

سروے کے نتائج کے مطابق اسکولوں اور گھریلو ماحول میں تبدیلی کے باعث بچوں کے رویے پر گہرا اثر پڑا ہے۔

جاپان میں ندامت اور شرمندگی سے پچنے کے لیے خود کشی کرنے کا رجحان بہت پرانا ہے اور یہاں خودکشی کرنے کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ تاہم 15 برس سے قومی سطح پر کی جانے والی کوششوں کے بعد اس کے تناسب میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔


متعلقہ خبریں