بھارت سے کھیلنے کا کیا فائدہ؟ ہربھجن کا شعیب اختر پر طنز

شعیب اختر کو واک اوور کا طنز کرنے والے ہربھجن سنگھ کی تلاش

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے مغرورانہ انداز میں کہا کہ میں نے شعیب اختر کو بولا ہے کہ پاک بھارت کے میچ کا کیا فائدہ؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے کھیلے گا اور پھر ہارے گا، ہماری ٹیم بہت تگڑی ہے۔ پاکستان کا کوئی چانس نہیں ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 24 اکتوبرکو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان سے مقابلے کے دوران بھارتی ٹیم کو بڑا خطرہ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان سے ہے ،دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک ساتھ 736 رنز بنائے ہیں۔


متعلقہ خبریں