پاکستان ڈبلن ٹیسٹ جیتنے کے قریب پہنچ گیا

پاکستان ڈبلن ٹیسٹ جیتنے کے قریب پہنچ گیا | urduhumnews.wpengine.com

ڈبلن: پاکستان کرکٹ ٹیم میزبان آئرلینڈ کے خلاف جاری ڈبلن ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے قریب پہنچ گئی ہے۔

منگل کے روز میچ کے آخری روز میزبان ٹیم نے بیٹنگ دوبارہ شروع کی تو اس کے باقی کھلاڑی اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور پوری ٹیم 339 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

قومی ٹیم کو جیت کے لئے 160 کا ہدف ملا۔ پاکستانی اوپنر امام الحق اور اظہر علی گراؤنڈ میں اترے لیکن سینئیر بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ رہ سکے اور محض دو رنز بنا کر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔

آئرلینڈ کی جانب سے اوبرائن 118 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں