نوکیا کا اپنی 20 ویں سالگرہ پر صارفین کو ’سرپرائز‘ دینے کا فیصلہ


موبائل فونز بنانے والی معروف کمپنی نوکیا نے اپنی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر صارفین کو سرپرائز دینے کا فیصلہ کر لیا۔

برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نوکیا نے اپنے مقبول ترین موبائل فونز میں سے ایک 6310 کو دوبارہ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نوکیا کا معروف 6310 موبائل اسی طرز و بناوٹ کے ساتھ لانچ کیا جائے گا جس کی وجہ سے وہ مشہور تھا۔

اس کے ساتھ موبائل فونز میں 90 کی دہائی کی معروف گیمز جن میں اسنیک اور دی بریک بھی موجود ہوں گی۔

شہری نے نوکیا 3310 نگل لیا

رپورٹ کے مطابق موبائل فون میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے متعدد تبدیلیاں کی ہیں، اس کے ڈسپلے کو بہتر بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ موبائل فون کے پکسل، اسکرین کو بھی بڑھایا گیا ہے جب کہ بیٹری کی کارکردگی بھی بہتر بنائی گئی ہے۔

نوکیا کا پاکستان میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

رپورٹ کے مطابق موبائل کی ابتدائی قیمت 59.99 پاؤنڈز یعنی 14 ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے اور یہ جلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔


متعلقہ خبریں