زمبابوے: ہاتھی نے باپ کو بیٹے کے سامنے کچل دیا

زمبابوے: ہاتھی نے باپ کو بیٹے کے سامنے کچل دیا

ہرارے: زمبابوے کے سفاری پارک میں ہاتھی نے بیٹے کے سامنے باپ کو کچل دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زمبابوے کے سفاری پارک میں کیپ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والا سیاح 71 سالہ ڈاکٹر مائیکل برنارڈ والش اپنے 41 سالہ بیٹے کے ساتھ پہنچا جہاں وہ صبح کی سیر کر رہا تھا۔

سیاح گزشتہ 35 سال سے ہر سال زمبابوے کے سفاری پارک میں آ رہا تھا۔

سفاری پارک کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں واقعے پر انتہائی افسوس ہے رواں ہفتے یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے جبکہ رواں سال زمبابوے میں 40 سے زائد افراد ہاتھیوں کے حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی خودکشیوں میں ریکارڈ اضافہ

ایک اندازے کے مطابق اس وقت زمبابوے میں 85 ہزار سے زائد ہاتھی موجود ہیں اور جنگلوں میں پانی اور خوراک کی عدم دستیابی کے باعث یہ آبادی کا رخ کر لیتے ہیں جہاں حادثات رونما ہوتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے دو ممالک کے مطابق وہ ہاتھیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے پریشان ہیں اور ان کی آبادی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ وہ چاہتے ہیں کہ ہاتھی دانتوں کو فروخت کیا جائے تاکہ ان سے ہونی والی آمدنی خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں خرچ کی جا سکے۔


متعلقہ خبریں