ایون فیلڈ ریفرنس: فیصلے پر اپیلوں کی سماعت 30 دن میں کرنیکی درخواست مسترد

عمران خان کے الفاظ اور لہجہ مناسب نہیں تھا، توہین عدالت کیس کا فیصلہ جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیلوں کی روزانہ سماعت کر کے 30 دن میں فیصلہ کرنے کے لیے نیب کی دائر کردہ درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

جادو ٹونے سے ملک چلایا جا رہا ہے، عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب آرڈیننس کا سیکشن 16 اے ریفرنس کا ٹرائل 30 دن میں مکمل کرنے سے متعلق ہے لیکن اس میں فیصلے کے خلاف دائر اپیل کا فیصلہ کرنے کے لیے وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔

تحریری فیصلہ عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے جاری کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ نیب کی 30 دن میں سماعت مکمل کر کے فیصلہ سنانے کی درخواست غلط فہمی پر مبنی ہے۔

ایون فیلڈ فیصلے میں کافی نقائص ہیں، شائق عثمانی

ہم نیوز کے مطابق نیب نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ اپیلوں پر سماعت سنہ 2018 سے زیر التوا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں نواز شریف کو دس سال، مریم نواز کو سات سال جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق حکومتی پالیسی کیا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ

ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز اور دیگر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سنائی گئی سزا کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں