لاہور ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور: لاہور ایئر پورٹ پر غیر ملکی کارگو طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

لاہور ایئر پورٹ پر غیر ملکی کارگو طیارے کے ٹیک آف کے دوران رن وے پر 3 ٹائر پھٹ گئے تاہم  کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا کر طیارے کو رن وے پر روک لیا۔

کارگو طیارہ لاہور سے بحرین جا رہا تھا۔ کنٹرول ٹاور نے رن وے بند ہونے پر دیگر پروازوں کو بھی روک دیا جبکہ رن وے بند ہونے پر ایئر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 406 کو اسلام آباد موڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر فورس، آرمی ایئر ڈیفنس دفاع کیلئے مثالی کام کر رہے ہیں، آرمی چیف

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 305 کی روانگی بھی روک دی گئی۔

لاہور ایئر پورٹ کا رن وے بند ہونے سے مزید پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز