پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

Petrolium price

ملک میں ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے  پٹرولیم مصنوعات 9 روپے 75 پیسے فی لٹرمہنگی کرنے کی سفارش کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی لٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپےفی لٹرمہنگا کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی اورسیلزٹیکس کم کر کےعوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں