کراچی: نجی ایئرلائن حدیقہ کیانی سمیت درجنوں مسافروں کو چھوڑ کر اڑان بھر گئی


کراچی: شہر قائد سے لاہور روانہ ہونے والی نجی ایئر لائن کی پرواز درجنوں مسافروں کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ چھوڑ کر روانہ ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسلام آباد: نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

ہم نیوز کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ جن مسافروں کو چھوڑ کر اڑان بھر گئی ہے ان میں معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی شامل ہیں۔

ممتاز گلوکارہ حدیقہ کیانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پہ نجی ایئر لائن کا کوئی نمائندہ بھی موجود نہیں ہے اور پریشان حال مسافروں کو تسلی بخش جواب بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔

نجی ایئر لائن کی پرواز کو شیڈول کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا۔ ایئر لائن حکام کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ پرواز آدھا گھنٹہ تاخیر سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی ہے۔

سی اے اے: اندرون ملک پروازوں میں لازمی کھانا فراہم کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق ایئر لائن انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طیارے کی تبدیلی کے باعث مسافروں کو اگلی پرواز سے روانہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں