پاکستان میں کورونا کے باعث 27 اموات رپورٹ

سری لنکن کرکٹ اسٹاف میں کورونا پھیل گیا

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 228 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار86 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 62 ہزار771ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 53ہزار590کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: روس میں کورونا نے پھر تباہی مچا دی

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 64ہزار746،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار501، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار316، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار357، بلوچستان میں 33 ہزار108، آزاد کشمیر میں 34 ہزار380 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار363 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 821 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار520، خیبرپختونخوا 5 ہزار673، اسلام آباد 936، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 352 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں