سچ کی فتح، عدالتی حکم پر ریحام خان نے معافی مانگی، زلفی بخاری


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہمیشہ سچ کی فتح ہوتی ہے۔ عدالتی حکم پر ریحام خان نے اپنے بیانات پر معافی مانگی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ جہاں قانون کی بالادستی ہوتی ہے وہاں یہ ہی نتیجہ نکلتا ہے۔ زلفی بخاری نے ریحام خان کی ایک ویڈیو بھی ٹویٹ کی جس میں وہ اپنی غلطی کا اعتراف کر رہی ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی  کہا ہے کہ برطانوی عدالتوں نے ریحام خان پر زلفی بخاری کیخلاف جھوٹے الزامات لگانے پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان نے زلفی بخاری سے معافی مانگ لی

فواد چودھری نے کہا اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہہ کر مہم شروع کر دی جاتی ہے، بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا۔ دراصل وہ عادی جھوٹی ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے زلفی بخاری پر غلط اور جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگ لی ہے۔

انہوں نے زلفی بخاری پرعمران خان کے ساتھ مل کرنیویارک کا روزویلٹ ہوٹل کم قیمت پر خریدنے کا الزام لگایا تھا جو بعد میں جھوٹا ثابت ہوا۔


متعلقہ خبریں