پی آئی اے فلائٹ آپریشن بحال کرے، افغان حکام کی اپیل

فوٹو: فائل


افغانستان کے اعلی حکام نے پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے سے رابطہ کرکے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان حکام نے پی آئی اے انتظامیہ کے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ افغان حکام نے کہا کہ پی آئی اے نے مشکل حالات میں افغانستان کا فضائی آپریشن جاری رکھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ پی آئی اے نے 50فیصد کم مسافروں کے ساتھ فلائٹ آپریشن چلاںے، اور کرائے میں کمی کے مطالبے کے بعد افغانستان کا فضائی آپریشن معطل کیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر 3 ہزار کے قریب افراد کا انخلا کیا۔ پی آئی اے نے طالبان کے ٹیک اوور کے بعد بھی خصوصی آپریشن کیا پی آئی اے نے اقوام متحدہ، عالمی بینک، آئی ایم ایف اور صحافیوں کا انخلا کیا۔

پی آئی اے کے مطابق کپتان اور عملے نے جان خطرے میں ڈال کر بھی افغانستان سے انخلا کیا اور مشکل حالات کے باوجود کابل کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھا۔

پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان سے پروازیں چلائیں۔ پی آئی اے کی پروازیں عارضی طور پر معطل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں ہمارے سفیر اعلی ٰحکام کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے۔ افغانستان میں پی آئی اے فلائٹس کے حوالے سے ٹیکنیکل اور دیگر مسائل ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں