پلاٹ لائن سے باہر تجاوز سب کچھ گرا دیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم

فوٹو: فائل


اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں تمام تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ  پلاٹ لائن سے باہر جس نے بھی تجاوز کیا ہے اسے گرادیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کچی آبادی اور سرکاری زمینوں پر قبضوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس  اطہر من اللہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ پلاٹ لائن سے باہر جس نے بھی تجاوز کیا  ہے اسے فوری طور پرگرادیں اور کچی آبادیوں میں بھی سرکاری زمینوں پر نئے قبضے روکے جائیں۔

عدالت نے کچی آبادیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ  مانگ لی، سرکاری زمینوں پر قبضوں پر آپریشن  روکنے کے سٹے آرڈرز کی بھی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

عدالت کا نالوں پر قبضے کرکے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے  نالہ کورنگ کے کنارے تعمیرات کرکے قبضہ کرنے والوں کا حکم امتناع خارج کر دیا۔

چیف جسٹس نے سی ڈی اے کو قانون کے مطابق بلا امتیاز کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں