چینی کی زائد قیمت پر فروخت: ملوث شوگر ملز مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن

چینی کی زائد قیمت پر فروخت: ملوث شوگر ملز مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور: حکومت پنجاب نے قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث شوگر ملز مالکان اور ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

شوگر ملز نے کارٹیل بناکر عوام کو لوٹا، وزیراعظم کا جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر جواب

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر قواینی کی خلاف ورزی کے مرتکب شوگر ملز مالکان اور ملازمین کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے ہیں، گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ ابھی تک فیصل آباد، گوجرانوالہ ، جھنگ اور پسرور میں شوگرز ملز مالکان اور ملازمین کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔

گھی سمیت مختلف اشیا خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ذمہ دار ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شوگر ملز کے جنرل منیجر ایڈمن اور جی ایم کین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب نے واضح طور پر کہا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی پاکستان پہنچ گئی

ہم نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 84.75 اور ریٹیل 89.75 روپے فی کلو گرام ہے لہذا اس سے زائد قیمت پر فروخت کی اجازت کسی بھی قیمت پر نہیں دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں