وقار النسا کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا

وقار النسا کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا

فوٹو: فائل


راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے وقارالنسا کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میں وقارالنسا یونیورسٹی کا قیام خوش آئند ہے۔ انہوں ںے وقار النسا یونیورسٹی کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز بھی مختص کرنے کا اعلان کیا۔

آج میرا خواب پورا ہو گیا ہے، شیخ رشید احمد

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ اعلان منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی خطاب کیا جب کہ تقریب میں وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام شہروں میں یکساں ترقی کاعمل جاری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہائرایجوکیشن کے بجٹ میں 286 فیصداضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بلند دعوے کرنے کے قائل نہیں ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہخواتین کی تعلیم پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مجموعی طورپر 21 یونیورسٹیز قائم کی جارہی ہیں جن میں سے 6 یونیورسٹیز تکمیل کے قریب ہیں۔

تعلیم کا مجموعی بجٹ 87 ارب، ہائر ایجوکیشن کیلئے 66 ارب روپے مختص

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صحت کے بجٹ میں 124 اور اسکولوں کے بجٹ میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو نہ صرف تعلیم بلکہ صحت کی سہولتیں بھی فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 4 یونیورسٹیاں موجود ہیں۔ انہوں نے شرکائے تقریب کو بتایا کہ حکومت پنجاب رواں سال 29 ہزار142 اسکالرشپس دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مزید 9 یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

الیکشن کےقریب ن لیگ کی نئی الائنمنٹ ہوگی، شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبہ اور نالہ لئی منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں