آج میرا خواب پورا ہو گیا ہے، شیخ رشید احمد

آج شب 9 بجے مری کو کھول دیا جائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج میرا خواب پورا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 26 سال سے نالہ لئی کی تعمیر کا خواب دیکھ رہا تھا۔

انٹرویوز نہیں، نوٹیفکیشن ہوجائے گا، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وقارالنسا کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیے جانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مجھے کہا تھا کہ بچیوں کی تعلیم پر زور دو۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر وزرا اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ وقارالنسا کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دلوانے کا میرا خواب پورا ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ہے اگر ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہو۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نالہ لئی کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی 150 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔

الیکشن کےقریب ن لیگ کی نئی الائنمنٹ ہوگی، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو آگے لے کر چلیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی میں کوئی کسی کی جائیداد پر قبضہ نہیں کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں