ٹماٹر، گھی، لہسن، آلو، چاول اور گڑ سمیت 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ٹماٹر، گھی، لہسن، آلو، چاول اور گڑ سمیت 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گھی سمیت مختلف اشیا خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ میں بتائی ہے۔ رپورٹ کے تحت مہنگائی کی مجموعی شرح 12.66 فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ کم آمدنی والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 14.12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت جن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 11 روپے بڑھ گئی ہے جب کہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 43 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برانڈڈ گھی کا ڈھائی کلو کا ٹن 6 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ لہسن، چاول، مٹن ، آلو اور گڑ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی میری جماعت ہے لیکن مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکی، جہانگیر ترین

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

ہفتہ وار رپورٹ کے تحت جن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ان میں چینی 6 روپے 72 پیسے سستی ہوئی ہے جب کہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اور انڈوں کی قیمت فی درجن 6 روپے سستی ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 11 روپے سستا ہوا ہے جب کہ دال ماش، دال مونگ اور دال مسورکی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی: آئندہ سال بھی مہنگائی بڑھے گی

ہم نیوز کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں