ملک بھر میں ہفتہ وار ایک روز کی لازمی بندش ختم

ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھرمیں ہفتہ وارایک روزکی لازمی بندش ختم کر دی۔

این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بازار اور مارکیٹیں ہفتے کے 7 دن کھلی رہیں گی جب کہ مزارات اورسینما کو بھی مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ این سی او اسی نے ان ڈورشادی تقریبات میں شرکا کی تعداد 200 سے بڑھا کر 300 کردی جب کہ آؤٹ ڈورشادی تقریبات میں تعداد 300 سےبڑھا کر 500 کر دی  ہے۔

این سی اوسی کے مطابق نئے ایس اوپیزکا نفاذ 16سے 31 اکتوبرتک ہو گا، 28 اکتوبرکو آئندہ اجلاس میں ایس اوپیز پرنظرثانی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں