مسجدالحرام کو نمازیوں کیلئے مکمل کھولنے کا فیصلہ


سعودی حکومت نے مسجدالحرام کو نمازیوں کیلئے مکمل کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مکمل ویکسی نیٹڈ افراد حرمین شریفین میں داخل ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین میں ماسک اورعمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ نئے قواعدوضوابط کا اطلاق 17 اکتوبرسے ہو گا۔

سعودی عرب :عرفات دُنیا کا گرم ترین مقام بن گیا

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے اثرات میں کمی کے بعد ضوابط میں بتدریج نرمی لانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خوراکیں لگوانے والے تمام افراد پر مساجد، ریستورانوں، سینیما گھروں اور ٹرانسپورٹ سروسز میں سماجی دوری کے پروٹوکول پر عمل درآمد کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

تمام شادی ہالز میں شادی بیاہ کی اجازت دی گئی ہے اور اس سلسلے میں مہمانوں کی تعداد کی کوئی قید نہیں۔


متعلقہ خبریں