داعش کے خاتمے کا تہیہ کر چکے ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات: عارضی جنگ بندی پر اتفاق

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ داعش کے خاتمے کا تہیہ کر چکے ہیں، اس کا جلد صفایا کر دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق داعش طالبان کیلئے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ بڑی تعداد میں یہاں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں طالبان فورسز نے داعش کے خلاف موثر کارروائی کی اور ان کے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کیا جب کہ ان کے متعدد ٹھکانوں کو بھی ختم کر دیا گیا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے انکشاف کیا کہ طالبان نے داعش کی کئی حملوں کو بروقت کارروائی کر کے روکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش کا بیشتر کارندوں کا تعلق افغانستان سے ہی ہے۔ ان میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں