سردی میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے، اسد عمر

یورپ اور افریقی ممالک سمیت چند دیگر ممالک سے آنیوالوں کی انٹری بند کردی، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سردیوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا پر مکمل کنٹرول تب ہی ممکن ہوگا اگر لوگ جلد از جلد ویکسین لگوائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گیلپ سروے کے مطابق 86 فیصد عوام سمجھتے ہیں، کورونا پر جلد قابو پا لیا جائے گا،عوام کے اعتماد پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔

دوسری جانب این سی او سی نے ملک بھرمیں ہفتہ وارایک روزکی لازمی بندش ختم کر دی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے باعث 27 اموات رپورٹ

این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بازار اور مارکیٹیں ہفتے کے 7 دن کھلی رہیں گی جب کہ مزارات اورسینما کو بھی مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ این سی او اسی نے ان ڈورشادی تقریبات میں شرکا کی تعداد 200 سے بڑھا کر 300 کردی جب کہ آؤٹ ڈورشادی تقریبات میں تعداد 300 سےبڑھا کر 500 کر دی  ہے۔

این سی اوسی کے مطابق نئے ایس اوپیزکا نفاذ 16سے 31 اکتوبرتک ہو گا، 28 اکتوبرکو آئندہ اجلاس میں ایس اوپیز پرنظرثانی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں