پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح1.69 فیصد

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید24 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 252 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید893 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار664ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 52ہزار589کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ہفتہ وار ایک روز کی لازمی بندش ختم

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 65ہزار175،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار650، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار572، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار402، بلوچستان میں 33 ہزار114، آزاد کشمیر میں 34 ہزار385 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار366 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 833 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار525، خیبرپختونخوا 5 ہزار679، اسلام آباد 937، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 352 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں