خیبر پختونخو امیں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد ڈیڑھ ہزار کے قریب

dengue

خیبر پختون خوا میں ڈینگی پنجے گاڑنے لگا ہے۔ صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی  تعداد ڈیڑھ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 1493ہوگئی ہے ۔ پشاور سمیت مختلف اضلاع سے ڈینگی وائرس کے 229 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ  کی مطابق صوبے میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 3796ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینگی: لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں90 فیصد بیڈز بھر گئے

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی متاثرہ 106افراد صحت یاب ہوئے  ہیں۔ جس  کے بعد ڈینگی سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعدا 2299ہوگئی  ہے ۔

خیبر پختونخوا میں اب تک موذی مرض چار افراد کی جان لے گیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں