دنیا بھر میں پیٹرول کہاں کتنے کا ؟

petrol

دنیا میں سب سے سستا پیٹرول اس وقت وینز ویلامیں ہے جہاں اس وقت ایک لیٹر کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 7 روپے فی لیٹر ہے ۔

ایران میں ایک لیٹر پیٹرول 10 روپے میں مل رہا ہے ۔۔شام میں پیٹرول فی لیٹر 40 روپے میں دستیاب ہے ۔ ملائیشیا میں فی لیٹر پیٹرول 85 روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔ گیس اور تیل سے مالامال قطر میں بھی یہ قیمت 96 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

سعودی عرب میں ایک لیٹر پیٹرول 106 روپے میں فروخت ہورہاہے۔ دبئی سمیت عرب امارات میں یہ قیمت 116 روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ افغانستان میں پیٹرول کی قیمت 116 روپے کے ہی قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 49پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ

سری لنکا میں پیٹرول اس وقت 158 روپے فی لیٹر میں خریدا جاتا ہے۔ ورلڈ سپر پاور امریکا میں یہ قیمت 164 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے ۔ بنگلا دیش میں 188 روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت ہوتا ہے ۔

چین میں پیٹرول کی قیمت 209 روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ بھارت میں ایک لیٹر پیٹرول 240 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ نیوزی لینڈ میں پیٹرول 302 روپے فی لیٹر خریدا جاتا ہے ۔

برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت 324 روپے ہوچکی ہے۔ دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول اس وقت ہانگ کانگ میں دستیاب ہے جہاں پیٹرول 444 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے ۔

واضح رہے کہ یہ صرف پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کا موازنہ ہے ۔ دنیا بھر کے ممالک میں پیٹرول کا اپنا معیار ، مقامی کرنسی کی ویلیو،، وہاں کی فی کس آمدنی، لوگوں کا معیار زندگی اور مہنگائی کی شرح کی اہمیت اپنی اپنی جگہ ہے ۔


متعلقہ خبریں