ایف بی آر نےریکارڈ26لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرلیے

فائل فوٹو


انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی مہلت ختم ہوگئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےریکارڈ ٹیکس گوشوارے وصول کرلیے.

ایف بی آر نے 15اکتوبر تک 26لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصو ل کیے ۔ ترجمان ایف بی آر  کے مطابق گوشواروں کےساتھ اداشدہ ٹیکس 48اعشاریہ 6ارب روپےاکھٹا ہوا

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گوشواروں کےساتھ اداشدہ ٹیکس میں 64فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال اداشدہ ٹیکس 9اعشاریہ 8ارب روپے رہا تھا۔ گزشتہ سال 15اکتوبر 2020تک صرف 5لاکھ گوشوارےوصول ہوئےتھا۔

یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی

ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ایف بی آر دفاتر رات 12 بجے اور نیشنل بینک کی شاخیں گزشتہ  رات 8 بجے تک کھلی رہیں۔

یاد رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تھی۔  اس سے پہلے ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر کی تاریخ دی تھی جسے بڑھا کر 15 اکتوبر کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں