سندھ اور پنجاب میں کورونا پابندیوں میں نرمی


عالمی وبا کورونا کے کیسز میں کمی  کے بعد سندھ اور پنجاب میں کورونا  پابندیوں میں نرمی کر دی گئی  ہے

سندھ اور پنجاب کے اضلاع کے لاک ڈاون  میں نرمی کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب  مارکیٹ اور کاروباری مراکز 10 بجے تک کھل سکیں گے۔ پنجاب اور سندھ بھر میں ہفتہ کے ساتوں دن کاروباری معمولات بحال رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ہفتہ وار ایک روز کی لازمی بندش ختم

ہوٹلز اور ریسٹورنٹس  میں انڈور ڈائننگ کی 50فیصد گنجائش  کی اجازت ہوگی۔ ویکسی نیٹڈ افرادرات 12بجےتک ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں جاسکتے ہیں۔

انڈور شادیوں کی تقریبات کی اجازت صرف 300 ویکسی نیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ  ہوگی۔ آؤٹ ڈور شادیوں میں 500 ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہو گی۔ سندھ میں آوٹ ڈور تقریبات  میں ایک ہزار ویکسینٹڈ افراد شرکت کر سکیں گے۔

تمام مزارات مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے کھلیں رہیں گے۔ سینما گھر مکمل ویکسینٹڈ افراد کےلیے کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح1.69 فیصد

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں اب امیوزمنٹ پارکس اور سوئمنگ پولز کھولے جا سکتے ہیں۔پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلوے کیلئے ایس او پیز کے ساتھ 70 فیصد مسافروں کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ صورت حال کا جائزہ لے کر محدود لاک ڈاؤن لگانے مجاز ہوگی۔ دونوں صوبوں میں  پابندیوں کا نوٹیفکیشن اکتیس اکتوبر تک لاگو ہوگا۔ آئندہ حکم تک ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی


متعلقہ خبریں