بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا، شیخ حسینہ

bangladesh

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی منافرت کے واقعات کا پڑوسی ممالک پر اثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش میں رہنے والے ہندوؤں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بڑھتی مذہبی تقسیم پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت یقینی بنائے کہ مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم نہ کیا جائے۔

شیخ حسینہ نے بھارت کو واضح کیا کہ وہ  شرپسندوں کے ساتھ سختی سے پیش آئے۔ وہاں ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کو متاثر کرے اور ہمارے ملک میں ہندوؤں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

جی ایچ آئی: بھارت غربت میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے نیچے چلا گیا

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندو برادری اپنے آپ کو اقلیت نہ سمجھیں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کی طرح اپنی رسومات کا اہتمام کرتے رہیں۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ اس مٹی میں پیدا ہوئے اور اور انہوں نے یہیں پرورش پائی ہے۔


متعلقہ خبریں