آریان خان کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی


بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے منشیات کیس میں گرفتار صاحبزادے آریان خان کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ممبئی پولیس کی این سی بی ایجنسی کروز شپ پر ریڈ کرتی ہے اور وہاں پر موجود آریان خان سمیت ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

یاد رہے کہ این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات  بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے بیٹے کی ضمانت آج بھی نہ ہو سکی

چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی۔ بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔


متعلقہ خبریں