مہنگائی نیچے نہیں جائے گی، شوکت ترین

سینیٹ الیکشن: شوکت ترین کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اشیا مہنگی ہو رہی ہیں جس کا اثر پاکستان پر بھی پڑ رہا ہے، مہنگائی نیچے نہیں جائے گی۔

امریکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب عالمی وبا کورونا وائرس کے اثرات میں کمی آئی گی تب ہی مہنگائی پر قابو پایا جائے گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا عزم کیا ہے، آٹا، چینی اور دالوں پر سبسڈی دیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیٹا بیس آگیا ہے کہ ہر گھر میں آمدن کتنی ہے۔

گزشتہ دنوں عالمی بینک کے نائب صدر سے ملاقات کے موقع پر شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔افغان جنگ سے پاکستان کی معیشت پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مہنگائی میں اضافہ آئی ایم ایف کی وجہ سے ہوا، عوام کو براہ راست سبسڈی دیں گے: شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی بینک کے نائب صدر سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان کی آبادی 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں روزگار کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں