بالی ووڈ میں بڑی تبدیلی آ گئی ہے، مہیما چودھری


بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہیما چودھری نے کہا ہے کہ خواتین اداکاراؤں کے لیے بالی ووڈ میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں خوبرو اداکارہ مہیما چودھری نے کہا کہ ہمارے وقتوں میں شادی کرتے ساتھ ہی خواتین اداکاراؤں کا کیریئر ختم ہو جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اب خواتین کو عزت دی جاتی ہے اور برابر کا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔

دو سو کروڑ روپے کا بھتہ کیس: بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی سے پوچھ گچھ

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کسی اداکار کے ساتھ تعلقات ہونا ہیروئن کے لیے برا سمجھا جاتا تھا جس کا اثر اس کے کیریئر پر بھی پڑتا تھا۔

مہیما چودھری نے کہا کہ اگر اداکارہ شادی کر لے اور بھر اس کے بچے ہو جائیں تو سمجھو اس کا کیریئر ہی ختم ہو جاتا تھا۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اب لوگ الگ الگ طرح کے کردار میں شادی شدہ اور بچوں والی خواتین فنکاروں کو قبول کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں