مظفر گڑھ: گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے7افراد جاں بحق


پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ علاقہ پیرجہانیہ میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،  تمام لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مظفر گڑھ میں آگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ جامع انکوائری کر کے آتشزدگی کے واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔ وزیراعلیٰ  نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں