پہاڑوں پر برفباری،سردی نے رنگ جماناشروع کردیا

Rain and Snow

  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش  کے ساتھ موسم سرمانے آمد کی دستک دے دی ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان  کے بیشتر علاقوں  بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا سلسلہ جاری ہے ۔ سرد ہواوں نے موسم کا رخ بدل دیا۔

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس کے بالائی  مقامات بابوسر ٹاپ، فیری میڈوز اور بٹوگاہ ٹاپ سمیت متعدد مقامات پر وقفے وقفے سے برفباری  کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش

آزاد کشمیر کی وادی لیپا نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ جبکہ  دارالحکومت مظفر آباد، بھمبر، سماہنی، باغ اور نکیال سمیت مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی او رتیز بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے.

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا  کے مخلتف علاقوں میں بھہی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور  آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کل بھی برف  کے گالے اترتے رہیں گے۔ سرد ہواوں سے موسم مزید سرد  ہونے  کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے دوسرے بلند ترین میدان دیوسائی میں موسم سرما کی پہلی برف باری

دوسری جانب  چلاس میں برفباری کے باعث بالائی مقامات میں رہائش پذیر شہریوں کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔

سیاحتی  مقام گیٹی داس کے قریب مسافر گاڑیاں پھنس گئیں ہیں ۔ پھنسے افراد کی ریسکیو کے لئے دیامر پولیس اور ریسکیو 1122 دیامر کی ٹیمیں بابوسر ٹاپ  پہنچ گئیں ہیں۔

 


متعلقہ خبریں