روسی فلم کا عملہ خلا میں شوٹنگ مکمل کر کے لوٹ آیا


 روسی فلم انڈسٹری کا عملہ خلا میں شوٹنگ مکمل کر کے واپس لوٹ آیا۔ روس خلا میں فلم کی عکس بندی کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

روسی اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں 12 دن گزارنے کے بعد واپس زمین پراتر آئے  ہیں۔

اداکارہ یولیا پیرسیلڈ اور فلم ڈائریکٹر کلیم شپینکو 5 اکتوبر کو روسی سویوز خلائی جہاز پر ایک روسی خلاباز کے ساتھ خلا میں روانہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:خلا میں شوٹنگ: روس ٹام کروز کو شکست دینے کے لیے تیار

انہوں نے خلا میں  فلم کے کچھ سین عکس بند کیے۔ جس میں انہوں نے مدار کی  لیبارٹری کو اپنی فلم “دی چیلنج” کے ایک مرکزی سیٹ کے طور پر استعمال کیا ۔

فلم میں  یولیا پیرسیلڈ ایک سرجن کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک بیمار خلائی مسافر کی جان بچانے کے لیے ہنگامی مشن پر ہیں۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرشوٹنگ کر کے روسی فلم عملے نے مشن امپاسیبل  اورٹام کروز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور خلا میں سب سے پہلی شوٹنگ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال فلم اسٹار ٹام کروز، ناسا اور اسپیس ایکس نے خلاء میں فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں