ٹی20ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کتنا انعام ملے گا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، میچ کے دوران لڑنے پر 2 کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم پر پیسوں کی بارش ہو جائے گی۔ گیٹ منی اور اسپانسرز کے ساتھ ساتھ لاکھوں ڈالرز بطور انعام ملیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 27 کروڑ روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ آج سجے گا

فائنل ہارنے والی ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں جائے گی اور اسے 8 لاکھ ڈالر کی رقم بطور انعام ملے گی۔ سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 4،4 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہر میچ جیتنے پر 40 ہزار ڈالر کا انعام ملے گا۔ پہلے مرحلے میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس مرحلے سے ناک آوٹ ہونے والی ہر ٹیم کو بھی 40 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔

اسی طرح سپر 12 مرحلے میں بھی ہر میچ جیتنے پر40 ہزار ڈالر کا انعام ملے گا۔ اس مرحلے سے جو ٹیم ناک آوٹ ہو گی اسے 70 ہزارڈالر ملیں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے گروپ اسٹیج کے مقابلوں کا آج سے آغاز ہو گا۔گروپ اسٹیج  کے مقابلوں میں سری لنکا، بنگلہ دیش سمیت آٹھ ٹیمیں آمنے سامنے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

میگا ایونٹ میں  کل سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 8 ملک پہلے سے سپر 12 کے لیے کوالیفائی  کرچکے ہیں۔ باقی 8 ٹیمیں پہلا راونڈ کھیلیں گی۔


متعلقہ خبریں