مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے، وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت پامال کی جبکہ 30 سال میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ووٹرز کو کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) لٹیروں کا ٹولہ ہے وہ کس منہ سے احتساب کی بات کرسکتا ہے اور پی ڈی ایم ٹولہ چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈمی لے کر آئیں تو حالات ایسے ہی ہوتے ہیں، مریم نواز

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو اس کا احتساب ہونا چاہیے۔ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے تاہم مشکلات عارضی ہیں اور ہماری حکومت کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک ہے تاہم حکومت کو لوگوں کی مشکلات اور مسائل کا احساس ہے۔


متعلقہ خبریں