کھلاڑی اپنا ہوم ورک کر کے کھیلیں، جاوید میانداد


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کھلاڑی اپنا ہوم ورک کر کے کھیلیں۔

سابق کرکٹر جاوید میانداد نے ہم نیوز کے پروگرام “جہاں کرکٹ وہاں ہم” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو جم کر کرکٹ کھیلنا ہو گی اور کھلاڑیوں کو چاہیے کہ اپنا ہوم ورک کر کے کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں لینا ہوں گی اور شارجہ میں ہمارے کھلاڑیوں نے میچ کھیلے ہوئے ہیں جبکہ باؤلرز کو اپنی لائن میں گیند کرانی ہے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ کھلاڑیوں کو نیٹ پریکٹس جاری رکھنی چاہیے جبکہ کھلاڑیوں کو اعتماد کے ساتھ کھیلنا ہے ہار کا تو سوچنا ہی نہیں ہے۔ باؤلرز کو لینتھ اور لائن پر توجہ دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور انہیں لمٹ میں کھیلنا چاہیے جبکہ بلے بازوں کو باؤلرز سے متعلق ذہنی طور پر آگا ہونا چاہیے کیونکہ بلے باز باؤلرز سے متعلق آگاہ ہوں گے تو وہ اچھے رنز لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، عمان نے پاپوا نیوگنی کو شکست دے دی

سابق کرکٹر نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ایک جیسی ہے۔ بار بار کھلاڑیوں کی تبدیلی سے اچھے کھلاڑیوں کا اعتماد بھی چلا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں