ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلہ دیش کو شکست


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6 رنز سے شکست دی۔ اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 141 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بنگلہ دیش کے بلے باز مشفق الرحیم 38 اور کپتان محمود اللہ 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شکیب الحسن نے 20 رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کے براڈ ویل 3 اور کرس گریوز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز کا ہدف دیا۔ اسکاٹش بلے باز کرس گریوز نے سے بہترین بیٹنگ کی اور 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ٹیم کے کپتان کائل کوئٹرز بغیر کوئی رن بنائے واپس پویلیئن لوٹ گئے جبکہ اوپنر جورج منسے نے 29، مارک وٹ نے 22 اور میتھیو کروس نے 11 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، عمان نے پاپوا نیوگنی کو شکست دے دی

بنگلہ دیش کے مہدی حسن نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں عمان نے پاپوا نیوگنی کو شکست دے دی۔

عمان نے پاپوا نیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ پاپوا نیوگنی نے عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ میں عمان نے پاپوا نيوگنی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاپوا نیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

اننگز کے آغاز میں ہی پاپوا نیوگنی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی 2 وکٹیں صفر رنز پر ہی گر گئیں تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 130 رنز کا ہدف دیا۔


متعلقہ خبریں