اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور اطراف کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دن بھر بادل چھائے رہے جو رات گئے برس پڑے۔ اسلام آباد میں رات کو گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جس کے بعد وفاقی دارالحکومت کا موسم سرد ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

پنجاب اور کشمیر سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی دن بھر وفقے وفقے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ شمالی مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی۔

پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کامونکی، دینہ، سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی اور رات کو موسم مزید سرد ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔


متعلقہ خبریں