اسفند نے مہرین سے دوبارہ شادی کی حامی کیوں بھری ؟


 ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ یو ٹیوب پر چند گھنٹے میں ڈرامے کی 12 ویں قسط کو 23 لاکھ سے زائد ویوز مل گئے۔

اسفند نے مہرین سے دوبارہ شادی کی حامی کیوں بھری ؟؟؟ ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے نے مداحوں کو پھر چونکا دیا۔   یو ٹیوب پر چند گھنٹے میں ڈرامے کی 12 ویں قسط کو 23 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ سب کا فیورٹ

پاکستان کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ چھا گئی ہیں۔

نویں قسط میں رائٹر نے ناظرین کو مشعل ‘ کبری خان ‘ کی موت کے ساتھ سب سے بڑا سرپرائز دیا تھا، جس کے بعد مہرین یعنی ماہرہ خان جیل پہنچ چکی تھی، لیکن  مہرین ضمانت پر واپس گھر آگئی ہے، جہاں اسے اب نئی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کردار کر رہے ہیں۔

مشہور لکھاری عمیرا احمد کے لکھے گئے ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے ذریعے ماہرہ خان کے کام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ ان کے نئے ڈرامے کے کلپس و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ماہرہ خان کا’ہم کہاں کے سچے تھے‘ چھاگیا

ماہرہ اور اداکارہ کبریٰ خان کو ایک ساتھ دکھائی دینے پر بھی مداحوں مثبت رد عمل آ رہا ہے۔ دونوں اداکاراؤں کے مداحوں نے  ڈرامے میں اپنے پسندیدہ مناظر کو ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے ٹائم لائنز پر شیئر کیا ہے۔

عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈائریکشن فاروق رند نے دی ہے۔


متعلقہ خبریں