ریئلٹی ٹی وی اسٹار کی راک بینڈ کے ڈرمر سے منگنی


امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کورٹنی کارڈیشن نے راک بینڈ بلنک-182 کے ڈرمر ٹریوس بارکر سے منگنی کرلی ہے۔

کورٹنی کارڈیشن نے ٹریوس بارکر کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کے مداحوں کو اپنے رشتے کے بارے میں آگاہ کیا اور نیچے ہمیشہ کا کیپشن بھی دیا۔

انہوں نے ایک انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کو اپنی منگنی کی انگوٹھی کی جھلک بھی دکھائی۔

خیال رہے کہ یہ کورٹنی کارڈیشن کی پہلی شادی ہوگی، لیکن ان کے سابقہ بوائے فرینڈ اسکاٹ ڈسک سے تین بچے ہیں جبکہ یہ ٹریوس بارکر کی تیسری شادی ہوگی۔


متعلقہ خبریں