بھارت میں طوفانی بارشوں سے 22 افراد ہلاک، گھر بھی دریا میں بہہ گیا


بھارت کے جنوب مغربی حصے میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 22  افراد ہلاک جبکہ سینکٹروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ریاست کیرالہ کے شہر کوٹیام کے علاقے میں شہری گھر کو دریا میں غائب ہوتے بے بسی سے دیکھ رہے ہیں۔

14 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں شہریوں کے خوف سے چیخنے کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔ حکام کی جانب سے بھارتی فوج اور بحریہ  بھی رہائشیوں کے لیے ریسکیو مشن انجام دینے کے لیے تعینات ہیں۔

کیرالہ کو اس سے پہلے 2018 میں صدی کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں 400 افراد ہلاک جبکہ دو لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے تھے۔

ایک اعشاریہ تین ارب آبادی والے ملک بھارت میں سالانہ سینکڑوں افراد شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں