سدھارتھ اور شہناز کے آخری گانے کی جھلک جاری


بالی ووڈ اداکار سدھارتھ شکلا کی اچانک موت  کے بعد سدھارتھ شکلا اور ان کی دوست شہنازگل کے آخری گانے کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی

بالی ووڈ گلوکارہ شریا گھوشال نے سوشل میڈیا  رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سدھارتھ اور شہناز کے آخری گانے کا پوسٹر شیئر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ کے بعد مداح شہناز کا سہارا بن گئے

پوسٹر کے مطابق گانے کو اھورا کا نام دیا گیا ہے۔ سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کی تصویر کے ساتھ پوسٹر میں ایک ادھوار گانا ،ایک ادھوری کہانی کے الفاظ کا بھی استعمال ہواہے۔ سدناز کا یہ گانا رواں ماہ 21 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by shreyaghoshal (@shreyaghoshal)


شریا گھوشال نے گانے ادھورا کے پوسٹر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ سدھارتھ ایک اسٹار تھے اور ہمیشہ رہیں گے، ان کے لیے لاکھوں دلوں کی محبت ہمیشہ روشن رہے گی۔

گلوکارہ نے مزید لکھا ہے کہ ہمارا گانا ادھورا ہے لیکن پھر بھی لیکن پھر بھی پورا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سد ناز کا یہ آخری گاناہرمداح کی خواہش تھی۔ اور یہ  ہمیشہ کے لیے ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ شُکلا کی موت کیسے ہوئی ،رپورٹ آگئی

سدھارتھ اور شہناز کا یہ آخری گاناشریا گھوشال نے گایا ہے اور آکو نے لکھا ہے۔ گانا 21 اکتوبر کو ریلیز کیا جائےگا جس  کے لیے مداح بے چینی سے انتظارکر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سدھارتھ شکلا 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث دنیا سے چل بسے تھے۔ ان کی اچانک موت نے ان کی قریبی دوست شہناز  گل کو شدید دکھ میں چھوڑا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ ان کے مداحوں کو بھی شدید صدمہ ہو اتھا۔


متعلقہ خبریں