محمود چوہدری اور بختاور بھٹو زرداری نے اپنے نومولود صاحبزادے کا نام میر حاکم رکھ دیا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کیا ہے، انہوں نے لکھا انہوں نے بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے ‘میر ‘جب کہ دادا کی نسبت سے ‘حاکم’ رکھاہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی۔