آریان خان کیس میں تنقید ہمیں مضبوط بنا رہی ہے،این سی بی


بھارت: نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے کو گرفتار کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ تنقید انہیں مظبوط بنا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران این سی بی کے افسر نے خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق کہا کہ آریان کی گرفتاری پر ہونے والی تنقید ملک سے منشیات کا صفایا کرنے کے مقصد میں ہمیں کامیاب کرنے اور مضبوط بنانے میں مدد فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب این سی بی پر تنقید کی جا رہی تھی تب وہ اہم آپریشن میں مصروف تھے جہاں انہیں 1 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنا کام ذمہ داری سے جاری رکھیں گے اور پکڑے جانے والوں کی کانسلنگ بھی کریں گے، یاد رہے شاہ رخ کے بیٹے کی کاونسلنگ کی خبروں پر بھی کئی سوالات اٹھے تھے، جن پر این سی بی کے آفیسر کا کہنا تھا کہ یہ اس قسم کے کیسز میں معمول کا کام ہے اور آریان کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات  بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے بیٹے کی ضمانت آج بھی نہ ہو سکی

چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی۔ بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔


متعلقہ خبریں