’بھنگی‘ نے یوراج سنگھ کو جیل کی ہوا کھلا دی


سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کو ہریانہ کی پولیس نے گرفتار کیا تاہم انہیں ہائی کورٹ کے حخم عبوری ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

مبینہ طور پر انہیں ذات پات پر مبنی تبصرہ کرنے پر گرفتار کیا گیا اور تفتیش بھی کی گئی ہے۔ یووراج سنگھ نے مبینہ طور بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے بارے میں تعصب پر مبنی الفاظ کہے تھے۔

سابق کرکٹ تین گھنٹے تک تفتیش کی،  بعد ازاں ان کی ضمانت پر رہائی ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا میں چلنے والی خبروں کے مطابق یووراج سنگھ نے روہت شرما کے ساتھ اپنی انسٹاگرام لائیو میں گفتگو کے دوران یوزویندر چہل کو ‘بھنگی’ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

یووراج سنگھ کے خلاف بھارتی لیگ اسپنر کو متعصبانہ جملا کہنے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ یووراج نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کبھی بھی کسی قسم کی تفاوت پر یقین نہیں رکھتے۔

رجت کلسن نامی ایک شخص نے پولیس میں یوراج سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ شہری جانب سے دائر درخواست کے بعد یوراج سنگھ نے اس معاملے میں چندی گڑھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

یوراج سنگھ نے اپنی اپیل میں بے گناہی کا دعویٰ کیا اور کہا ہے کہ دوستوں کے ساتھ ان کی گفتگو کی غلط تشریح کی گئی۔


متعلقہ خبریں